دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اجتماعی شرکت کی ضرورت ہے: کراچی میں ایرانی قونصل جنرل

تہران، ارنا- پاکستانی شہر کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے دہشتگردی کاروائیوں میں ایران کے 17 ہزار سے زائد شہیدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہونے کے ناطے سے اس مذموم فعال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی شرکت اور تعمیری علاقائی رویے پر زور دیتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسن نوریان" نے آج بروز جمعے کو ایک پیغام میں مزید کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت خطے کی اقوام کے مشترکہ دشمنوں کی دہشت گردانہ حرکتوں اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے عدم تحفظ، افراتفری اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں حالیہ دہشتگردی کاروائی کی پھر سے مذمت اور اس حادثے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا بہت بڑا شکار ہے اور اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز سے لے کر اب تک ہمارے 17 ہزار شہری دہشت گردی کے شر پسند عناصر اور ان کے حامیوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

نوریان نے کہا کہ میڈیا میں کچھ غیر حقیقی پروپیگنڈے کے باوجود ایرانی عوام خود دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

انہوں نے خطے میں ایران پاکستان پوزیشن کی اہمیت اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ علاقائی تعاون اور اجتماعی شرکت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے گزشتہ روز میں ایک بیان میں کراچی کی حالیہ دہشتگردی کاروائی میں ملوث عناصر کا ایران سے ممکنہ تعلق کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غیر پیشہ وارانہ بیانات کے اظہار پر خبردار کیا اور کہا کہ ہمیں پاک ایران کے برادرانہ تعلقات میں خلل ڈالنے کی ثالثی فریقین کےعزائم پر چوکس رہنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .